پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو خوش آئند ہے، راجہ عدیل

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو خوش آئند ہے، راجہ عدیل

  

لاہور( پ ر)تاجر رہنمانومنتخب ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامر س وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ریلیف ملے گا۔ا

نہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں پٹرولیم لیوی ٹیکس کے خاتمہ سے مزید کمی ہوسکتی ہے اس لیے حکومت پٹرولیم لیوی کی مد میں ٹیکس کو فوری طور پرواپس لیا جائے کیونکہ پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت ڈیڑھ کھرب سے زائدرقم عوام سے وصول کر چکی ہے ۔پٹرولیم لیوی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور نتیجتاً بجلی اور دیگر اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے ملک میںشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ، راجہ عدیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ۔سستی بجلی کی مسلسل فراہمی سے ہی انڈسٹری اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوسکتی ہے،۔ انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کرسکیں، اس سے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -