مالی بد عنوانی کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی

مالی بد عنوانی کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر1 کے جج شاہد نصیر نے انگلش لیزنگ کمپنی کے شیخ جاوید محمود کے خلاف فراڈ اور مالی بد عنوانی کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر وکلاءکی حتمی بحث جاری تھی کہ عدالت نے مزید سماعت آج 2اکتوبرتک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت نے حبیب بنک میں فراڈ کرنے کے الزام میں ملوث سابق بنک آفیسر شیخ نصیب کے خلاف ریفرنس اور پاکستان تمباکو لمیٹڈ کے وسیم الرحمٰن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔علاوہ زیں عدالت نے احتساب عدالت نے عبدالقادر توکل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت25 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -