بوگسچیک کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بوگسچیک کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بوگس چیک کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت آج 2اکتوبر کو ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ شالیمار کو اصالتا پیش ہوکر ایف آئی آر کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت میں درخواست گزار محمدعمران نے اپنے وکیل محمد مدثر چودھری اورعمران جاویدکی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائل سے ملک منور سے شادی کی ایک تقریب کے لئے ڈیکوریشن کا کام کروایا جس کا معاوضہ 2لاکھ 53ہزار روپے طے پایا جس میں سے 1لاکھ55ہزار کی ادائیگی کردی گئی لیکن بقایا رقم96ہزار بقایا تھی جس میں سے ملک منور نے30ہزار کا چیک دے دیا تھاجو کہ بعدازاں بوگس نکلا جس پر متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے گئی لیکن پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھالہذا عدالت نے عدالت کو مذکورہ شخص کے خلاف ایس ایچ او کا مقدمہ درج کرے کا حکم دے رکھا تھا لیکن تاحال پولیس نے کوئی کارراوئی نہیں کی جس پر عدالت نے آج متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کررکھا ہے۔