ناقص فرنیچر فراہم کرنےوالی کمپنی کے خلاف دائر دعویٰ کے کیس کی سماعت آج ہوگی

ناقص فرنیچر فراہم کرنےوالی کمپنی کے خلاف دائر دعویٰ کے کیس کی سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں ناقص فرنیچر فراہم کرنےوالی کمپنی کے خلاف دائر دعویٰ کے کیس کی سماعت آج 2اکتوبر کی ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کمپنی مالک کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔عدالت میں خاتون ثمینہ شاہ کے دعویٰ پر سماعت کی گئی تو خاتون کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائلہ نے جے ڈبلیو انوائرو پاکستان سے 6 فروری کو گھریلو فرنیچر 72 ہزار روپے میں خریدا، لیکن گھر جا کر دیکھا تو بیڈ کی سائیڈ ٹیبل انتہائی ناقص میٹریل سے تیار کی گئی جس پر اس نے مذکورہ کمپنی کو شکایت کی مگر کمپنی نے شکایت دور نہ کی تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ اسے جے ڈبلیو انوائرو پاکستان سے فرنیچر سے مکمل رقم واپس دلوائی جائے، جس پر عدالت نے مذکورہ کمپنی کے مالک کو متعددطلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -