کرڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

کرڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر4 کے جج ملک اظہر الحق نے سابق چیئرمین ضلع کونسل لاہور چوہدری ذوالفقار علی وغیرہ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں دائر ریفرنس میں ملزم کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اس کی اپنی صفائی میں بیان قلمبند کیا جا رہا تھا کہ فاضل عدالت نے مزید سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔




 جبکہ عدالت نے شارجہ ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد اکرم،شیر افگن،ریاض اور شمائل ملک کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے انہیں نیب کے حوالے کرتے ہوئے14 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔