عدلیہ کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ایم عتیق چوہان ایڈو کیٹ

عدلیہ کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ایم عتیق چوہان ایڈو کیٹ

  

لاہور(پ ر) وکلاءبرادری کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ملک کسی غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا عدلیہ کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی یہ بات ایم عتیق چوہان ایڈووکیٹ امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل نے شیخوپورہ ، قصور، ننکانہ بار کے وفد سے کہی انہوں نے کہا وکلاءبرادری نے ہمیشہ جمہوریت ، پاکستان کی سلامتی اور انصاف کی جدوجہد کی ہے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان جن مقاصد کیلئے حاصل کیا تھا ان کی عملی جھلک نظر آئے ایم عتیق چوہان نے کہا اسلام نے عدل و انصاف کا جو نظام دیا ہے جس طرح برابری کی سطح پر سب کے حقوق کا تحفظ کیا ہے کسی بھی مذہب یا معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا اگر کوئی طاقت پاکستان کی اسلامی تشخص بدلنے اور مغربی غلیظ پالیسیوں کو مسلط کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے کہاوکلاءآئین کے پاسدار ہیں اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -