کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مزدورں پر درج مقدمہ کی سماعت آج ہو گی

کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مزدورں پر درج مقدمہ کی سماعت آج ہو گی

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کی عدالت میں ریلوے پولیس ورکشاپ کے افسر کی جانب سے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں 100سے زائد مزدورں پر درج مقدمہ کے کیس کی سماعت آج 2اکتوبر کو ہو گی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے 14مختلف مقدمات میں 37محنت کش (ریڑی بانوں )کی عبوری ضمانتیں آج تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمات کاریکارڈ طلب کررکھا ہے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریلوے ورکشاپ کے گردو نواح میں ریڑی بانوں کو ریلوے کی جانب سے جگہ الاٹ کی گئی تھی جہاں پر وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے پھل فروشی سمیت دیگر اشیاءبیچتے تھے ،عدالت میں مذکورہ افراد کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ریلورے ورکشاپ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں جگہ خالی کرنے کا کہا گیا تو مذکورہ افراد نے چودھری فرخ حسین کی عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلیا

لیکن اس کے باوجود تھانہ ریلوے میں 100سے زائد افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں4مقدمات درج کروادیئے ۔گزشہ روز فاضل عدالت میں ملزمان شاہد اللہ، لالہ عرفان، شکیل، نوید اور عبدالغنی سمیت 37افراد نے اپنے وکیل عدنان نیئر بھٹی کی وساطت سے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی جسے عدالت نے آج تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -