مشکلات کا حل قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے، احمد علی شاہ

مشکلات کا حل قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے، احمد علی شاہ

  

لاہور (پ ر )مدرستہ المدینہ دربار پیر سید ماجد علی شاہ ؒ 12 دری روڈ شاہدرہ میں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت پیر سید محمد ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشین سید میراں حسین زنجانی ؒکی صدارت میںمنعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے دربار سید ماجد علی شاہ کے سجادہ نشین پیر سید احمد علی شاہ نے کہا کہ دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی اور ہمارے سارے مسائل و مشکلات کا حل صرف اور صرف قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے آج بھی ہم قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

خطیب داتا دربار مولانا محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ ہمارے زوال کا سبب ہی قرآن و سنت کی تعلیمات سے روگردانی کرنا ہے اگر ہم اپنے اسلاف کی طرح قرآن و سنت کو اپنی زندگی کا ماخوز بنالیں تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ ہم دوبارہ دنیا میں اپنا عظیم مقام پیدا کرسکتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی نے مسلم لیگ (ن)شاہدرہ کے جنرل سیکرٹری سید حشمت علی شاہ ، پیر سید امجد شاہ اور پیر محمد سلیم سندھو نے مدرستہ المدینہ میں امسال قرآن مجید حفظ مکمل کرنیوالے بارہ طلباءکی دستار بندی بھی کی اور نیک تمناﺅں و دعاﺅں کیساتھ انہیں رخصت کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -