سی ٹی او کا مناواں پولیس لائنز اور عید بکر منڈی کا دورہ، اضافی وارڈنز تعینات

سی ٹی او کا مناواں پولیس لائنز اور عید بکر منڈی کا دورہ، اضافی وارڈنز تعینات

  

لاہور(پ ر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ٹریفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زیر تکمیل ٹریفک پولیس لائنز مناواں کا وزٹ کیا اور بعدازاں عید بکر منڈی مناواں اور گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹریفک انتظامات میں بہتری کے لئے احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز اظہر گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی ٹی او نے مناواں میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے قائم کی گئی عید بکر منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارکنگ اور منڈی کے راستوں پر ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے منڈی اور گرد و نواح میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زیر تکمیل ٹریفک پولیس لائنز منواں کا بھی وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر تک پولیس لائنز کے کچھ بلاک کی تعمیر مکمل ہو جائے گی

 سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور وارڈن ہاسٹلز میں رہائش کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -