عمران جس راہ پر چل رہے ہیں وہ پارلیمنٹ نہیں جیل کی طرف جاتی ہے، حاجی رفیق

عمران جس راہ پر چل رہے ہیں وہ پارلیمنٹ نہیں جیل کی طرف جاتی ہے، حاجی رفیق
عمران جس راہ پر چل رہے ہیں وہ پارلیمنٹ نہیں جیل کی طرف جاتی ہے، حاجی رفیق

  

لاہور(پ ر) انجمن تاجران بسم اللہ بازار چونگی امرسدھو کے سابقہ صدر حاجی رفیق ٹکا نے کہا کہ عمران خان جس راہ پر چل رہے ہیں وہ وزیر اعظم ہاﺅس نہیں جیل کی طرف جاتا ہے ان کے منفی بیانات اور جارحانہ اقدامات قابل گرفت ہیں کپتاد یاد رکھیں نصیب پر کسی کا بس نہیں چلتا، اگر ان کے ہاتھوں میں وزارت عظمیٰ کی ”’ریکھا“ نہیں ہے تو وہ اس کا انتقام جمہوریت سے کیوں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف عوام کے دلوں میں بہتے ہیں کوئی مائی کا لال انہیں پانچ سال سے قبل نہیں ہٹا سکتا استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا حاجی رفیق ٹکا نے مزید کہا کہ میں کل بھی بس اللہ بازار کا صدر تھا آج بھی کیونکہ موجودہ الیکشن کمیشن نے مخالف گروپ سے ساز باز کر کے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس پر میں نے عدالت سے رجوع کیا ہے

۔ انہوں نے کہا بازار میں کوئی مسئلہ درپیش آئے تو تاجر مجھ سے رابطہ کرتے ہیں موجودہ صدر کٹ پتلی ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کرتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -