ساحر رشیدچیف ایگزیکٹو ساحر ایسوسی ایٹس،نارتھ ریجن کے چیئرمین منتخب

ساحر رشیدچیف ایگزیکٹو ساحر ایسوسی ایٹس،نارتھ ریجن کے چیئرمین منتخب
ساحر رشیدچیف ایگزیکٹو ساحر ایسوسی ایٹس،نارتھ ریجن کے چیئرمین منتخب

  

لاہور (پ ر)ساحر ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے روح رواں ، ساحر رشید جو ڈویلپبرز اور بلڈرز کمیونٹی میں کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ایک انسان دوست اور غریب پرور شخصیت ہیں2014-2015کیلئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے حالیہ الیکشن میں نارتھ ریجن کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ ساحر رشید کی گرانقدر خدمات کو بلڈرز اور ڈویلپمنٹ کمیونٹی اور عوام الناس نے ہمیشہ سراہا ہے۔1994-2004 ساحر رشید کی محنت اور لگن کی وجہ سےDHAلاہورکے فیز4, 5, 6 & 8کی ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کی دنیا کو ایک نئی جدت سے روشناس کیا۔ DHAلاہور نہ صرف لاہور بلکہ تمام پاکستان میں جدید رہائش اور ڈویلپمنٹ کی ایک نئی تاریخ رقم کی جہاں آج بہت سے پاکستانی خوش وخرم اور پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔ ساحر رشید کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ متوسط کی ضرورت، سہولت اور اسطاعت کے مطابق اُن کیلئے جائیداد کا حصول ممکن بنایا جائے۔انہوں اس بات کا پختہ اعادہ کر رکھا ہے کہ اپنے تمام ہم وطنوں کو اعلٰی ترین طرز زندگی انتہائی مناسب قیمت پر فراہم کرنے میں کو کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔خیابانِ امین ساحررشید کی اسی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جہاں پر ہزاروں خاندان بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیرکئے گئے گھروں میں خوشحال اور محفوظ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ا

سی نظریئے کے تسلسل کیلئے ساحر رشید نے حکومت پنجاب کو ایک منفرد اور انتہائی قابل عمل منصوبہ پیش کیا جس کے تحت پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں بے گھر اور کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے ارزاں قیمت پہ آسان اقساط میں فلیٹس دیئے جا سکتے ہیں؂

جناب ساحر رشید نے بحیثیت چئیرمین آباد۔نارتھ ریجن نے اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کی بہتری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -