عید الاضحٰی کی آمد ،بازاروں میں رنگ برنگے سٹال سج گئے

عید الاضحٰی کی آمد ،بازاروں میں رنگ برنگے سٹال سج گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور (اسد اقبال ۔ تصاویرذیشان منیر )عیدالا ضحی قرےب آتے ہی صوبائی دارالحکو مت کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں کے شاپنگ سنٹرز ، کاروباری مراکز پر کپڑا،آرٹیفیشل جیو لری، جوتا ، چوڑیوںاور جنرل سٹورز مارکیٹس میں بھی رنگ برنگے سٹالز سج گئے ہیں اور دکانداروں نے عید سیزن لگانے کےلئے اپنی دکانوں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی ہے جبکہ گارمنٹس ، شوز وغیرہ کی نئی ورائٹیاں بھی مارکیٹ میں پیش کی جا رہی ہیںتاہم ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں دکانداروں نے 20سے 50فیصد تک مصنوعی اضا فہ کر دیا ہے جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیںگزشتہ روز انارکلی بازار کا سروے کیا گیا جہاں پر عید کے حوالے سے خریداری رجحان میں تیز ی نہ دیکھنے میں آئی تاہم دکا ندار گاہکو ں کی راہ تکتے رواں عید سیزن سے تاحال مایو س نظر آ رہے ہیں کئی ایک صارفین اشیاءکی خریداری کی بجائے تا حال ونڈو شا پنگ کر رہے ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی ہوشربا مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے کم وسائل و زیادہ مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے لوگ خریداری سے گریز کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دکاندار سیل کے نام پر من مانی قیمتیں لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن جب لوگوں کے پاس وسائل ہی موجود نہیں تو پھر خریداری کی شرح بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر رہے گی انجمن تاجران پاکستان کے صدر حاجی اشر ف بھٹی اور قومی تاجر اتحادلاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عید قریب آنے کے باوجو د مارکیٹوں میںخریدار تو قع سے بہت کم ہیں تاہم آئندہ ایک دو روز تک مارکیٹو ں بازاروں اور تجارتی مراکز میں رش بڑھ جائے گا ۔انھو ں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی کی شر ح میں اضافہ ہوا ہے اور توانائی بحران کے باعث کئی ایک کارخانے بند ہو نے بے پیداواری عمل میں 40فیصد تک کمی واقع ہو ئی ہے جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں اضافہ ہو ا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ تاجروں کے وفد کے ملاقات کے باوجو د مارکیٹو ں اور بازاروں میںسیکورٹی رٹی کی صورتحال ابتر ہے لہذا تاجر پولیس افسران سے استدعا کرتے ہیں کہ ہر تھانہ کی حدو د میں آنے والی مارکیٹ اور بازار میں عیدقربان کی آ مد کے پیش نظر پو لیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔