ضلعی انتظامیہ ڈینگی مہم کو جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہو ئے ہے،کیپٹن(ر) عثمان

ضلعی انتظامیہ ڈینگی مہم کو جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہو ئے ہے،کیپٹن(ر) عثمان

  


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں پوری جانفشانی کے ساتھ ڈینگی مہم کو جا ری رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ ڈینگی سکواڈز گھر گھر جا کر اِن ڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس کر رہے ہیں کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ یکم جنوری سے 30ستمبر تک انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران ڈینگی لاروا ملنے اور ناقص انتظامات پر 737افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،34مقامات کو سر بمہر کیا گیا ہے اور 292 افراد کو گرفتار کروایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے لے کر 30ستمبر تک فرائض میں غفلت برتنے پر 94 اہلکاران کو شوکاز نو ٹسسز جا ری کیے گئے ، 35 کو وارننگ اور 21 کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 952قبرستانوں،2232کباڑخانوں اور 3128ٹا ئر شا پس کی ڈینگی سرویلنس کی گئی ہے اور 157 مقامات پر ان ڈور ، 1392 گھروں میں آئی آر ایس سپرے اور 11 یونین کونسلوں میں فوگنگ کی گئی ہے۔دریں اثناء ڈی سی او کیپٹن نے پو لیو مہم کے تیسرے روز محمد ی روڈ یونین کو نسل نمبر83کا دَورہ کیا ۔ڈی سی او لاہورنے وہاں لوگوں سے بات چیت کی اور پولیو ٹیموں کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈی سی او لاہور نے گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -