ہندو برادری آج مذہبی تہوار جوش و خروش کے ساتھ منائے گی
لاہور(خبر نگار)ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان آج اپنا مذہبی تہوار دورن استھمی ما شیراں والی کا دن روایتی انداز میں منائیں گے اور اس سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں 8بجے رات خصوصی پوجا کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ 3اکتوبر کو دوسہرا کا تہوار ہو گا اور 8اکتوبر گوروبالمک کا جنم دن منایا جائےگا جبکہ 23 اکتوبر کو دیوالی کی تقریب منعقد ہوگی اس سلسلہ میں ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری نے بتایا کہ ان تمام تقریبات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لےے گئے ہیں ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند نے کہا ہے کہ ہم اپنے مذہبی تہواروں کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور ای ٹی پی بورڈ اس سلسلہ میں اہم انتظامات کرتے ہیںجس سے ہم مطمئن ہیں۔