پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری

  


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 759دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے72 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 82,800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا 14افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر21افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیاڈی سی او نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -