جعلی ہربل ادویات بنانے والی فیکٹر ی پر چھاپہ،گیس چوری بھی پکڑی گئی

جعلی ہربل ادویات بنانے والی فیکٹر ی پر چھاپہ،گیس چوری بھی پکڑی گئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے جعلی ہر بل میڈیسن بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں سے بڑی مقدار میں ہربل میڈیسن،جعلی صابن کو برآمد کر لیا اور گیس چوری بھی پکڑ لی تفصیلات کے مطا بق ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کو خفیہ اطلاع ملی کہ عزیز بھٹی ٹا ؤن کے علا قہ عا مر ٹا ؤن میں ایک الق نا می ہر بل میڈیسن فیکٹری میں ہر بل کی جعلی ادویات تیار کر کے ان کو عام مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے وہاں پر چھاپہ مارا اور انتہائی گندے ما حول میں ہر بل میڈیسن کی تیاری کو پکڑ لیا اور وہاں سے جعلی ہر بل میڈیسن کی بڑی مقدار کو بھی برآمد کر لیا۔علا وہ ازیں جب فیکٹری کے گیس کے میٹر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی بجلی و گیس چوری ٹیم نے چیک کیا تو اس بات کا علم ہوا کہ گھریلو میٹر کو کمرشل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے بعد ازاں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مذکورہ فیکٹری کا دورہ کیا اور پکڑے جانے والے سامان کا جائزہ لیاڈی سی او لاہور نے فیکٹری کو سیل کر نے اور ہر بل میڈیسن کے سیمپلز کو لیبارٹری ٹیسٹ کر وانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ گیس کنکشن کو بھی منقطع کر دیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسانی جا نوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور ان کے خلاف کریک ڈا ؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -