الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے گوشوارے منظر عام پر لائے،عبداللطیف ہنجراء

الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے گوشوارے منظر عام پر لائے،عبداللطیف ہنجراء

  

لاہور(پ ر)الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے گوشوارے پبلک کرے،معیشت کی بہتری کیلئے سیاستدانوں کو کام کرناہوگا،اب باریاں لینے کا وقت گزر چکا ،جوجماعت عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں کردار ادا کریگی وہی اپنا وقت پورا کریگی،پنجاب بار کونسل کو مثالی فورم بنائینگے یہ باتیں پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل عبدالطیف ہنجرا،خواجہ ریاض حسین نے کیں ،سنےئر قانون دان عبدالطیف ہنجرا اور مرکزی راہنما ٹیکس ایڈوائزر ز خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ پنجاب بار کونسل میں بہترین قیادت متعارف کروائیں گے،اب وقت آگیاہے کہ دیگر اداروں کیطرح پنجاب بار کونسل وکلاء کی بہتری کیلئے منفردروایت کا آغازکریں جبکہ بار اور بنچ میں مثالی تعلق کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -