حج کو غیر ضروری بحث اور جھگڑوں سے خراب مت کریں ،عبدالرحمان السدیس

حج کو غیر ضروری بحث اور جھگڑوں سے خراب مت کریں ،عبدالرحمان السدیس

  

مکہ المکرمہ (خصوصی رپورٹ) حرم شریف کے امور کے صدر اور امام عبدالرحمان السدیس نے عازمین حج کوخبر دار کیا ہے کہ سیاسی اور فرقہ وارانہ بحث کے ساتھ اسلامی احکامات سے انحراف نہ کریں ، اور حج خراب نہ کریں،امام کعبہ نے کہا ہے کہ حج کے دوران بحث و تمحیص اور جھگڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور حاجیوں کو سارا وقت اللہ کی عبادت اور مسلم امہ کے مسائل حل کرنے پر غور میں صرف کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کو مناسک حج کی درست ادائیگی میں مدد کے لئے 15 ہزار افراد کو تیار کیا گیا ہے ، جو رات دن کام کریں گے۔ کیونکہ حج کو کامیاب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے طے کردہ قوانین پر عمل کیا جائے۔ اس لئے سبھی حجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق توحید پر ہی فوکس رکھیں۔ حاجیوں کی سہولت کے لئے حرم شریف کے ارد گرد کے سو دروازے کھول دئیے جائیں گےعبدالرحمان السدیس

مزید :

صفحہ اول -