ناقص ادویات سے بچوں کی ہلاکت،جماعت اسلامی کاتوجہ دلاﺅ نوٹس اسمبلی میں جمع

ناقص ادویات سے بچوں کی ہلاکت،جماعت اسلامی کاتوجہ دلاﺅ نوٹس اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال میں ناقص ادویات استعمال کرنے سے 15 روز میں54بچوں کی ہلاکت پر توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کروا دیا ۔ توجہ دلاﺅنوٹس میں کہاگیا ہے کہ’کیاوزیر صحت ازراہ نوازش بیان فرمائیں گے کہ بہاولنگرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ناقص ادویات استعمال کرنے سے 15 روز میں 54بچے جاں بحق ہوگئے؟ہسپتال کوسپلائی کی جانے والی ادویات کی تفصیل کیاہے،نیزادویات ہسپتال کوکون سپلائی کرتاہے؟ناقص ادویات مہیاکرنے والوں کے خلاف اب تک کیاتادیبی کاروائی کی گئی؟اس واقعے کے بعد اب تک ہونے والی پیش رفت اور صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیاجائے“علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے حکمران اس اہم مسئلے کی جانب توجہ نہیں دے رہے اس حوالے سے میں نے تحریک التواءبھی جمع کروائی امید ہے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی جلد ایوان میں بحث کروائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث عام اور غریب آدمی صحت کی بنیادی سہولتوں سے ابھی تک محروم چلا آرہا ہے سرکاری ہسپتالوں میںموجود سالہا سال سے قائم کرپٹ مافیاحکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی ادویات ہسپتالوں کے باہر قائم میڈیکل سٹورز پر فروخت کریتاہے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے لگانے کے باوجود کسی بھی سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات ابھی بھی ناپید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی بجائے ڈسپنسر ڈیوٹیاں دے رہے ہوتے ہیں اور ڈاکٹرز اپنے کلینکس میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر صحت معائنہ ٹیمیں تشکیل دیں جو اچانک ہسپتالوں کے دورے کرکے معا ملات کو دیکھیں اور دوائیوں سمیت دیگر طبی اشیا کا آڈٹ کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 54بچوں کی ہلاکت پرحکومت تادیبی کاروائی کرتے ہوئے غفلت کاارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور مجرمان کوقرار واقعی سزادی جانی چاہئے۔معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔