پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کو دفن کرنے میںاہم کردار ادا کیا،افنان بٹ
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد نے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی مکروہ سازش ناکام بنا دی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی وہ سیاسی قوت ہے جس نے آمریت کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے آج بلاول بھٹو زرداری پوری قوم کیلئے مستقبل کی اُمید ہے اور اب جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر برسر اقتدار آئے گی انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کسی بھی صورت اپنی مدت پور ی کرتی نظر نہیں آرہی تحریک انصاف کے لاہور کے بعد دیگر شہروں کے جلسے جلسوں سے (ن) لیگ کی حکومت کمزور ہو رہی ہے
جو ان کیلئے بڑا دھچکہ ثابت ہوگے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا مسائل کے حل کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے جبکہ ہمیں مفاہمت کا فلسفہ شہید بینظیر بھٹو نے سکھایا میثاق جمہوریت آمریت کے خاتمے اور مستحکم جمہوریت کیلئے تھا میثاق جمہوریت کے بارے تنقید کرتے وقت عمران خان مناسب الفاظ کا چناﺅ کرے یہی ان کے اور تحریک انصاف کیلئے بہتر ہوگا۔