بلاول بھٹو زرداری غریبوں اور نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں،عابد صدیقی

بلاول بھٹو زرداری غریبوں اور نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری غریبوں اور نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں قدم رکھ کر پاکستان میں ایک لیڈر کی کمی پوری کر دی ہے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے ہر صوبے اور ہر علاقے میں جائے گی بلاول بھٹو غریبوں کے حقوق دلانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے پیار اور محبت کی کمی کو دور کریں گے حکمران جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں ناکام ہو گئے
 ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بحران سر اُٹھا رہیں ہیں اور حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ہے اور پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد اسی صورت میں ممکن ہے جب اس پارلیمنٹ سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔