عمران اور قادری سن لیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، رانا بابرحسین

عمران اور قادری سن لیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، رانا بابرحسین

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سن لیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے خود مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔گلی گلی محلے محلے نو عمران نوکے نعرے لگ رہے ہیں۔ہر طرف سے عمران خان کے خلاف آواز بلند ہورہی ہے

ہر طرف طاہرالقادری کی پالیسوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے ۔عمران خان اپنی سیاست خود ختم کررہے ہیں ان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں کی وجہ سے ان کی مقبولیت ختم ہوگئی ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے جلسے ناکام ہورہے ہیں ،عمران خان کچھ کرلیں وہ سیاست میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔طاہرالقادری اورعمران خان نے اپنی سیاست کے خلاف خود سازشیں کی ہیں عوام ان دونوں سے متنفر ہوچکے ہیں کوئی جماعت ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔عمران خان کی پارٹی میں بغاوت ہوگئی ہے جبکہ طاہر القادری کے کارکنان ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔یہ دونوں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -