غازی ممتاز قادری کے فیصلے کو4سال مکمل ،تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ

غازی ممتاز قادری کے فیصلے کو4سال مکمل ،تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کے فیصلے کو 4سال ہوجانے پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک صراطِ مستقیم ضلع لاہور مولانا محمد صدیق مصحفی نے کہا کہ اہلسنت ملک کے محب وطن پرامن اور اکثریتی عوام ہیںلیکن سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عشق رسول میں جینا عشق رسول میں مرنا ہی ہمارا ایمان ہے، ہر عاشق رسول گستاخ رسول کےلئے ننگی تلوار ہے ،دنیا کا کوئی قانون ناموس رسالت کے تحفظ سے ہمیں نہیں روک سکتا،آئین و قانون کی بالادستی اور عمل داری پر یقین رکھتے ہیں ،لیکن حکومت عاشق رسول ممتاز قادری کی رہائی کےلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی اول روز سے ہمارا مطالبہ ہے کہ غازی ممتاز قادری کا مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے مگر اس پر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، ممتاز قادری کی رہائی کےلئے عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل آئے تو اڈیالہ جیل کا تالا محفوظ نہیں رہے گا ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے عاشقان رسول آگے آئیں ،اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمیں ممتاز قادری کی رہائی کےلئے میڈیا سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرینگی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی علم دین شہید کو رہا کرانے کےلئے کیس لڑا جبکہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے انکے کیس کےلئے چندہ جمع کیا گستاخ رسول کو قتل کرنے والا غازی علم دین شہید غلط ہوتا تو قائد اعظم ان کا کیس کبھی نہ لڑتے ،ممتاز قادری کی رہائی کےلئے تحریک چلانا ہر مسلمان کا مذہبی عشق کا تقاضہ ہے حکومت اپنے اقتدار اور آخرت سنوارنا چاہتی ہے تو ممتاز قادری رہا کرے ،یہ ہی عشق محمدی کا تقاضہ ہے عوام اہلسنت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غازی ممتاز قادری کی رہائی میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے باطل قوتوں کو بتادیں کہ ہم عشق رسول میں جینے اور مرنے والے ہیں اس موقع پرجلالیہ علماءفورم کے اراکین مولانا عبدالکریم جلالی ، علامہ فرمان علی جلالی،مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد فیاض قادری، سید اصغر علی شاہ ، قاری مظہر اقبال نورانی، مولاناعبداللہ ثاقب، مولانا ریاست علی جلالی،مولانا حامد مصطفےٰ جلالی، مولاناقمر عباس، مولانا فیاض وٹو، حافظ سعید جلالی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -