جامعہ نعیمیہ میں 350گائے اور 12اونٹ قربان کئے جائنگے،راغب نعیمی

جامعہ نعیمیہ میں 350گائے اور 12اونٹ قربان کئے جائنگے،راغب نعیمی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی کہا ہے کہ رواں برس بھی جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی کے موقع پرسنت ابراھیمی کی ادائیگی کےلئے اجتماعی قربانی کےلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اس مربتہ عید کے موقع پر 350سے زائد گائے اور 12 اونٹ قربان کیے جائیں گے اور اجتماعی قربانی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اب تک سینگڑوں افراد بکنک کرواچکے ہیںگائے کی اجتماعی قربانی میں شریک ہونے والوں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرینگے قربانی کے تمام امور شریعت محمدی کے عین مطابق ہونگے۔صفائی کاخاص خیال رکھاجائے گا یہ بات معروف مذہبی اسکالر علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ترجمان نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ کھالوں کےلئے 45 سے زائد سنٹرز قائم کیے جارہے ہیںجبکہ مرکزی کیمپ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامعہ سراجیہ سراجیہ مغلپورہ،مین سٹاپ مسکین پورہ لال پل،جامعہ مسجدچوک دالگریاںمیںقائم کئے جائینگے ۔جہاں شہریوں جامعہ نعیمیہ اور اس منسلک تمام مدارس میں ہزاروں زیرتعلیم مستحق طلباءکےلئے اپنے جانوروں کی کھال جمع کراوئیں۔تاکہ دین اسلام کی اشاعت کابہترطریقہ سے آگے بڑھایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -