پاکستان مڈٹرم الیکشن کی طرفبڑھ رہا ہے،الطافشاہد

پاکستان مڈٹرم الیکشن کی طرفبڑھ رہا ہے،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان تبدیلی کیلئے مڈٹرم الیکشن کی سمت بڑھ رہا ہے میاں نوازشریف اورجھرلوبرانڈنظام ایک ساتھ رخصت ہوں گے پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے فوج اورعدلیہ کی حمایت سے عبوری حکومت کاقیام ناگزیر ہے ۔پرویز مشرف کے ویژن میں مایوس عوام کیلئے نویداورامید ہے ۔نوازشریف کی آصف زرداری کے ساتھ پھر سے یاری صرف باری بچانے کیلئے ہے مگر عوام نے مڈٹرم الیکشن کے حق میں فیصلہ دے دیا نوازشریف نے اپنے سیاسی مفادات کی خاطر آصف زرداری کوکلین چٹ دی جاویدہاشمی کے حق میں نوازشریف کے نامز د ا میدوار کی دستبرداری سے مک مکا بے نقاب ہوگیاافواج پاکستان کیخلاف داغی جاویدہاشمی کی ہرزہ سرائی کومیاں نوازشریف سپانسرکررہے ہیں وہ ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے راجہ زاہد،افتخار احمد،خواجہ محمدیونس ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیاچودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف سے زیادہ'' گونوازگو''کانعرہ مقبول ہوگیا ،بچوں سمیت ہرعمر کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیںحکمران اوران کے حواری جہاں بھی جاتے ہیں وہاں گونوازگوکانعرہ ان سے پہلے پہنچاہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ظلم کرنیوالے مگرمچھ کی طرح آنسوبہانے کے باوجود مظلوم نہیں بن سکتے ،میاں نوازشریف کوآج نہیں توکل استعفیٰ دیناہوگامگرانہیں سیاسی شہادت ہرگزنہیں ملے گی ۔ چودھری پرویزاور نایاب زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے گرتی ہوئی دیوار کے نیچے سایہ تلاش کررہے ہیں۔آصف زرداری نے اپنے بھائی نوازشریف کااقتداربچاتے بچاتے اپناسیاسی مستقبل داﺅپرلگادیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -