موجودہ حکومت کی اصل اپوزیشن تحریک انصافہے،انجینئر یاسر گیلانی

موجودہ حکومت کی اصل اپوزیشن تحریک انصافہے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک نے حکمرانوں کو عوام کا سوچنے پر مجبور کر دیا ہے، موجودہ حکمرانوں کی اصل اپوزیشن عمران خان اور تحریک انصاف ہے ، ہم اسمبلیوں کے اندر ہوں یا باہر حکومت کی بیڈ گورننس اور غریب دشمن کردار کو بے نقاب کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) پنجاب میں مسلسل 6سال سے اقتدار میں ہے مگر مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی میکانزم نہیں دے سکی جسکی وجہ سے ناجائز منافع خور پنجاب کو اپنے لیے جنت سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2008 سے لیکر تاحال حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، 2008 میں جو دودھ 35روپے کلو بکتا تھا وہ آج 80سے 90روپے کلو بک رہا ہے، مٹن 230روپے کلو سے بڑھ کر 700روپے کلو ہو گیا ، بیف 150روپے کلو سے بڑھ کر 400روپے کلو ہو گیا، انڈے 48روپے درجن سے بڑھ کر 100روپے درجن سے بڑھ گئے، یہی حال بجلی، گیس پانی کے بلوں میں اضافہ کا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے لیڈروں نے انتخابی مہم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں 1997 کی سطح پر لانے کے دعوے کر کے عوام کو بہلاتے رہے اور پھر اقتدار آتے ہی ناجائز منافع خوروں کی سرپرستی کر کے خود اربوں کماتے ہیں اور غریب کواجتماعی خودکشیوں پر مجبورکرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -