ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹیم نے ملک و قوم کا نام روشن کیا،راشدہ یعقوب

ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹیم نے ملک و قوم کا نام روشن کیا،راشدہ یعقوب

  


لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ایشین گیمزمیں ویمنز کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے محنت،ریا ضیت اورنظم و ضبط کے ذریعے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ،جس پر پوری قوم کو فخر ہے خواتین کھلاڑی پاکستان کی عظیم سفیر ہیں اور انہوں نے کھیل کے میدان کے اندر اورباہر بہترین ٹیم ورک سے یہ بات ثابت کی ہے؂پاکستان عظیم ملک ہے اورملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سب کو ملکر ذمہ داری ادا کرنا ہوگی پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے’’ میں‘‘ کا رویہ چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کا راستہ اپنانا پڑے گاملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اجتماعی ذمہ داری نبھانا ہم سب کا فر ض ہے اپنی ذات کی نفی کر کے صرف اورصرف ملک وقوم کیلئے سوچناہوگا تاکہ ایک جذبے اورعزم کے ساتھ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور پاکستان آگے کی جانب بڑھے ، یہی اس خوشی کے موقع کا پیغام ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ہر صورت آگے بڑھے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ مردوں کے ساتھ خواتین میں بھی ایک مقبول کھیل ہے ہمیں ملکر کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکرکھیلیں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے اور اس حوالے سے کرکٹ بورڈ اور دیگر اداروں کے حکام کو غیر ملکی ٹیموں کو آمادہ کرنے کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -