مریم نواز کی تعیناتی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

مریم نواز کی تعیناتی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے معاملے کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے کارکن زبیر نیازی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن تعینات کر دیا گیا ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ اہم سرکاری عہدوں پر شفاف طریقے سے تعیناتیاں کی جائیں گی مگر مریم نواز کی تعیناتی میں کوئی اشتہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی قواعد و ضوابط مدنظر رکھے گئے ہیں، درخواست گزار کے مطابق یوتھ لون سکیم قوم کے سو ارب روپے کا معاملہ ہے جس کی تقسیم میں شفافیت ہونا لازمی ہے، درخواست گزار میں استدعا کی گئی ہے اس درخواست کو مفاد عامہ کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے ۔

مریم نواز

مزید :

علاقائی -