پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دیکر بھٹو کا مشن پورا کیا،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دیکر بھٹو کا مشن پورا کیا،زاہد ذوالفقار

  


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذو الفقارخان اور نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبوں کو خود مختاری دیکر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن پورا کیا تیس سال سے جو کام نہیں ہو رہا تھا آصف علی زرداری نے وہ کام این ایف سی ایوارڈ دیکر پورا کیااین ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو اپنے وسائل میں وفاق کی طرف سے دی جانے والی رقم سے ترقیاتی کام کرنے میں آسانی ہوگی صوبوں کو خود مختاری دینے سے جو محکمے وفاق کے پاس تھے وہ صوبوں کو واپس دیے گئے اور وفاق بھی ان محکموں سے لاتعلق ہوگیا پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کوشش کی کہ صوبے مکمل آزادی کے ساتھ اپنے اختیارات استعمال کریں اسی لئے وفاق نے اپنے زیادہ سے زیادہ اختیارات صوبوں کو منتقل کئے اسی لئے آج صوبے وفاق کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کی وجہ سے کھلے طریقے سے اپنے مسائل حل کر رہے ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے اقتدار کے دور میں ملک کو مضبوط و محفوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی آصف علی زرداری نے آمریت کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا ہے اسی لئے آج پارلیمنٹ ڈٹ کر آمریت کو روکے ہوئے ہے پیپلزپارٹی پاکستان کو آئینی اور سیاسی طریقے سے محفوظ دیکھنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے جیالے آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح آصف علی زرداری جیالوں سے پیار محبت کرتے ہیں اسی طرح جیالے بھی آصف علی زرداری کی ہدایت پر پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہیںآصف علی زرداری نے اپنے تمام صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کئے آج کے بحران میں پیپلزپارٹی نوازشریف کو محفوظ نہیں کررہی بلکہ آئین اور پارلیمنٹ کو محفوظ دیکھنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے جیالے آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پیپلزپارٹی لاہورکی تنظیم اور زونل صدور اپنے قائد آصف علی زرداری کے حکم پر ہر وقت سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں، آصف علی زرداری نے ہمیشہ متوسط طبقے کی خوشحالی کی بات کی ہے پانچ سالہ دور میں مہنگائی اتنی نہیں بڑھی جتنی آج ہے آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملکی اداروں کو مضبوط کیا ہے، پیپلزپارٹی کے حکومتی دور میں میمو گیٹ سکینڈل جیسے واقعے بھی ہوئے لیکن آصف علی زرداری نے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -