وزیر اعظم ڈنڈے کے زور پر مستعفی ہوئے تو جمہوریت کی رسوائی ہو گی،اشرفبھٹی

وزیر اعظم ڈنڈے کے زور پر مستعفی ہوئے تو جمہوریت کی رسوائی ہو گی،اشرفبھٹی

  

 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قوم پرامن تبدیلی کیلئے مڈٹرم الیکشن کے اعلان کی منتظر ہے میاں نوازشریف جعلسازی اور شعبدہ بازی سے وزیراعظم بنے لہٰذاءاقتدار چھوڑ دیں وہ عزت سے رخصتی کیلئے خودمڈٹرم الیکشن کی تاریخ دے دیں کیونکہ اکتوبر شروع ہوگیا ہے یہ نہ ہواس بار جدہ والے بھی انہیں قبول کرنے سے انکارکردیں ایک فردواحد کی ہوس اقتدار کے سبب پاکستان میں پچھلے ڈیڑھ برس سے ہیجان اورشدیدبحران کی کیفیت ہے حکمران عوام کوڈیلیور کرنے سے زیادہ عمران خان کولیڈربنانے میں مصروف ہیںاپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگرمیاں نوازشریف ڈنڈے کے زورپرمستعفی ہوئے تو اس سے جمہوریت اورپارلیمنٹ کی رسوائی ہوگی پیپلزپارٹی کونوازشریف حکومت نہیں صرف جمہوریت کی بقاءعزیز ہے پیپلزپارٹی نے صرف جمہوریت بچانے کیلئے حکمران جماعت کی بدترین دھاندلی پرخاموشی اختیار کی مگر اب پانی سرتک آن پہنچا ہے حکمرانوں نے ہمارے مینڈیٹ میں نقب لگائی پرہم خاموش رہے مگرانہوںنے عوام کااستحصال شروع کردیالہٰذاءاس پرچپ نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ ہم نے باربار کہا تھا حکمرانوں کی غلطیاں ان کے اپنے گلے پڑجائیں گی حکمران اپنی مصنوعی اورعلامتی کارکردگی اورمقبولیت کے جعلی سروے چھپواتے رہے جبکہ دوسری طرف عام آدمی کااحساس محرومی بڑھتا رہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -