پیپلزپارٹی مسائل کا حل مذاکرت سے چاہتی ہے،ثمینہ خالد
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی شروع دن سے ےہ بات کہتی چلی آرہی ہے کہ مذاکرت سے مسائل کا حل نکالا جائے اور اب بھی حکومت پر ےہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید سے پہلے دھرنے والا ایشو حل کروائے اور جو لوگ وہاں بیٹھے ہیں انہیں اپنے گھروں میں عید کرنے کا موقع ملا پیپلزپارٹی کسی بھی غیر آئینی کام کا نہ تو حصہ ہے اور نہ ہی بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی طرف پوری قوم دیکھ رہی ہے وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم ان کی قیادت میں صاف شفاف الیکشن کی صورت میں پورے ملک سے کامےاب ہوں گے اور حکومت بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسیع تر مفاد اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ د ے رہی ہے اور دیتی رہے گی ۔