عمران خان کا راستہ وزیر اعظم ہاﺅس کی طرفنہیں جاتا،چودھری سلیم علی

عمران خان کا راستہ وزیر اعظم ہاﺅس کی طرفنہیں جاتا،چودھری سلیم علی

  

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ عمران خان کاراستہ وزیراعظم ہاﺅس نہیں جاتا اگربڑامجمع لگانے سے وزارت عظمیٰ ملتی ہوتی توہرمداری وزیراعظم بن جاتا وزیراعظم یاوزیراعلیٰ بنانا صرف اورصرف ووٹرز کے اختیار میں ہے عمران خان کا حامی روشن خیال طبقہ ووٹ ڈالنا پسندنہیں کرتا عمران خان جلسہ گاہ توبھرسکتے ہیں مگرکوئی سنجیدہ ووٹر ان کی خالی صندوقچی میں ووٹ نہیں ڈالتا عوام کوجس پراعتماد نہیں وہ لاکھ جتن کرلے مگروزیراعظم نہیں بن سکتا عمران خان خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت کی کارکردگی کے ساتھ موازنہ کریں توانہیں اپنی شکست کاسبب مل جائے گی اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ عمران خان کے اندازسیاست کوپذیرائی ملی اورنہ ان کاطریقہ کارجائز ہے لہٰذاءوہ کسی سیاسی استادیاپھرکسی ماہرنفسیات سے رجوع کریںوزیراعظم میاں نوازشریف 1985ءسے بڑے بڑے سیاسی اجتماعات کررہے ہیں ،ان کے مقابلے میںعمران خان کاحالیہ جلسہ کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی جلسہ کیلئے آج تک ناچ گانے کاسہارا نہیں لیا گیا ہمارے جلسوں میں پاکستانیوں کولہوگرمانے کیلئے قومی ترانے سنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بازاری زبان اور بہیودہ الزامات کی گردان بیک فائرکرگئی ۔مسلم لیگ (ن) کے حامی ریاست ،معیشت اورجمہوریت بچانے کیلئے پوری استقامت کے ساتھ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد اورمنظم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -