’’یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں‘‘

’’یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں‘‘

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جب متاثرین سیلاب کو امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لینے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں پہنچے تو گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھ کرشدید برہمی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، ڈی سی او حافظ آباد اور انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں۔ آپ سب کو ایک کوسٹر یا وین میں آنا چاہیئے تھا،میرے دوروں کے دوران علیحدہ علیحدہ گاڑیوں کی قطعاً ضرورت نہیں،یہ فضول خرچی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہو ں نے کہا کہ اگر میں چھوٹی گاڑی میں بیٹھ کر آ سکتا ہوں تو آپ کیوں نہیں آ سکتے۔وزیراعلیٰ نے بڑی گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے وہاں موجود چھوٹی گاڑی میں بیٹھ کر سفر کیا۔

مزید :

علاقائی -