عید سے قبل متاثرین کو پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ کی کابینہ کمیٹی کو مبارکباد

عید سے قبل متاثرین کو پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،بہترین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)زیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس سے خطاب کیا اور سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کے پہلے روز کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا - ”خادم پنجاب امدادی پیکیج“ کے تحت 16متاثرہ اضلاع میں پہلی قسط کے طو رپر مالی امداد کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانو ں کوتیز رفتاری سے شفاف طریقے سے ادائیگیاں کی جا رہی ہےں-ادائیگی سینٹرز پر متاثرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں - عید سے قبل پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا-انہو ںنے کہاکہ ادائیگی کے عمل کی مانیٹرنگ کے لئے غیرعلانیہ دورے کروں گا -قوم کے وسائل امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خر چ کر رہے ہیں- وزیراعلیٰ نے ادائیگی کے بہترین ا نتظامات کرنے پر کابینہ کمیٹی کو مبارکباد دی اور کہاکہ کا بینہ کمیٹی دوسری قسط کی ادائیگی کے حوالے سے بھی ابھی سے کام شروع کر دے -انہو ںنے کہاکہ ادائیگی کے عمل کے دوران کئے گئے انتظامات میں کسی قسم کی فضول خرچی برداشت نہیں کی جائے گی- کابینہ کمیٹی کی بریفنگ میں بتایا گیاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں ساڑھے 13ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو 25، 25 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں-ادائیگی کا شفاف اور تیز رفتار نظام وضع کرنے کا کریڈ ٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتاہے -

مزید :

علاقائی -