سیاچن سے فوجیں ہٹا کر امن پارک کا درجہ دیا جائے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی تجویز

سیاچن سے فوجیں ہٹا کر امن پارک کا درجہ دیا جائے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی ...

  

                 اسلام آباد(اے این این) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سیاچن کے محاذ پر پاکستان اور بھارت کو فوجیں ہٹانے اور امن پارک کا درجہ دینے کی تجویزدےدی ،قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید دیگر ارکان کے ہمراہ سیاچن کے دورے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تجویز دی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلے کے حل کےلئے سیاچن کو پہلے مرحلے میں غیر فوجی علاقہ قرار دیاجائے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت قیادت سیاچن کو قومی نہیں لسانی و ماحولیاتی سلامتی کا مسئلہ سمجھے سیاچن کے علاقے کو اقوام متحدہ اورورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے تحت بھی کیاجاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاچن کے دورے کااہتمام پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیاتھاجس پرہم انکے شکرگزار ہیں۔سیاچن میں فوجی جوانوں کو مراعات کے مسائل ہیں انکی مراعات اور الاﺅنسزمیںاضافہ ہوناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ ماضی میں کم ازکم تین بار سیاچن کے مسئلے پر پاک بھارت کوششوں کو سبوتاژ کرچکی ہے ،سیاچن میں لڑائی ایسے ہی ہے جیسے دو گنجے کنگھی کےلئے لڑیں ۔

 سیاچن

 

مزید :

علاقائی -