نشے میں دُھت ٹرک ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار کر تباہ کر دیا، 2را ہگیر زخمی

نشے میں دُھت ٹرک ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار کر تباہ کر دیا، 2را ہگیر زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)سول لائن کے علاقہ میں نشے میں دھت تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار کر تباہ اور 2را ہگیرو ں کو زخمی کر د یا ،زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کردیاگیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور کو شرا ب کی بو تلو ں سمیت پکڑنے کے بعد پو لیس کے حوالے کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ جیل روڈ، ون 21 کا رہائشی عمر سلیم گز شتہ رات اپنی گاڑی پر بیٹھاہوا تھا کہ شراب کے نشے میں دھت ٹرک نمبر،LHA,4781،پر سوار ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے با عث گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور شا ہد اور نو ید نا می را ہگیر زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے بعد پو لیس کے حوالے کر دیا رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔

مزید :

علاقائی -