قتل ہو نیوالے سوئی گیس ملازم کے لو احقین کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

قتل ہو نیوالے سوئی گیس ملازم کے لو احقین کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(کر ائم سیل)فیکٹر ی ایر کے علاقہ میں قتل ہو نے والے سوئی گیس ملازم کے لو احقین کا پولیس کے خلاف شاہدرہ موڑ پر احتجاجی مظاہرہ،ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ،ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک کو مکمل جام کر دیا۔پولیس کے اعلیٰ افسران کی انصاف فراہم کر نے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق سوئی گیس کاملازم جیند اسلم چند دن قبل چھٹہ کالونی میں واقعہ گرین آئس فیکٹری میں گیس چوری پکڑنے کے لئے ٹیم کے ہمراہ گیاجہاں فیکٹری مالکان زاہداور عرفان وغیرہ نے تشدد کر کے جنید کو ہلاک دیا ۔مقتول کے دادا کے مطابق پو لیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی۔

جس کی وجہ سے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -