چچا زاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالا مکینک سپرد خاک پولیس پر ملزموں سے ملنے کا الزام

چچا زاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالا مکینک سپرد خاک پولیس پر ملزموں سے ...

  

لاہور(ملک خیام رفیق) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پرچچا زاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا 4بچو ں کا باپ اہل خانہ کو روتا ہوا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سو یا،پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ۔پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ،مقتول کے اہل خانہ کی’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق منگل کے روزچچا زاد بھائیوں محسن ،آصف اور عمران نے جائیداد کے تنازع پر4بچوں کے باپ موٹرسائیکل مکینک زاہد بیگ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جوبعد ازاں میو ہسپتال میں دم توڑگیا ۔پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مقتو ل کی میت گھر سے اٹھنے پر کہرام مچ گیا ،بیٹیاں اور بہنیں دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں جس سے موقع پر مو جود ہر شخص کی آنکھ اشک با ر ہو گئی۔مقتول کی بہنوں نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مقامی پو لیس ملزمان سے مل گئی ہے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کو ئی تعاون نہیں کر رہی۔

مزید :

علاقائی -