خاتون کا سابق شوہر کے ہاتھوں قتل غیر مردوں سے تعلقات کانتیجہ نکلا ملزم سے تفشیش شروع

خاتون کا سابق شوہر کے ہاتھوں قتل غیر مردوں سے تعلقات کانتیجہ نکلا ملزم سے ...

  

لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون کا سابق شوہر کے ہاتھوں قتل غیر مردوں سے تعلقات ختم نہ کرنے کانتیجہ نکلا،پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جسے لواحقین تدفین کے لئے لیکر آبائی گاؤں روانہ ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق شرقپور کی رہائشی فوزیہ کی محلہ دارطارق سے شادی ہو ئی تھی جس سے اس کے 4بچے تھے ۔فوزیہ کا کردار اچھا نہ تھا جس کی وجہ سے طارق نے فوزیہ کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی تاہم بچوں کی وجہ سے دونوں رابطے میں رہتے تھے ۔طار ق اپنی سابقہ بیوی کو غیرمر ووں کے ساتھ تعلقات سے منع کرتاتھا۔طارق نے فوزیہ کو سیر کرنے کے بہانے لا ہور بلا یا اور مقبرہ نو ر جہاں لے جا کر چھری سے ذبح کردیا۔خاتون کے ساتھ اس کا دو سالہ بیٹا بھی تھا ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کرتفشیش شروع کر دی ہے ۔مقبرہ نو جہاں کے مالیوں کے مطابق دونو ں رکشہ پر سوار ہو کر آئے تھے جہا ں وہ کچھ دیر آپس میں باتیں کر تے رہے اور بعدازاں مرد نے خاتون کو چھری سے ذبح کر دیا۔

مزید :

علاقائی -