چور ڈاکوؤ دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکوؤ دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(کرائم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا -ذرا ئع کے مطابق سا بق ایڈشنل آ ئی جی رانا محمد اقبال کے عز یز کے گھر میں ڈاکوؤں نے گھس کر فیملی کو یر غمال بنا لیااور لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا۔ نواں کوٹ رشید پارک ملتان روڈ کی رہا ئشی مسز طارق کے گھر سے تین ڈاکو 6 لاکھ 45ہزار، ٹاؤن شپ المدینہ روڈ پر واقع احسن کی دکان سے تیس ہزار ، جو ہر ٹاؤ ن میں ٹاور سے ڈیڑ ھ لاکھ مالیت کی بیٹریاں، فیکٹری ایریا میں ڈاکٹر مدثر کے گھر سے بیس ہزار، اچھرہ پیر غازی روڈ پر واقع غلام فرید کی دکان سے 26ہزار ،کا ہنہ میں انور سٹور سے دو لاکھ 63ہزار کی نقدی اور موبائل لوٹ لیے گئے۔ گلشن را وی ا ے بلاک کے رہا ئشی نعیم کے گھر سے 14لاکھ ستر ہزار، فیکٹری ایریا مست اقبال روڈ کے رہا ئشی شیر محمد کے گھر سے 17 لاکھ 85ہزار کی نقدی زیورات اور نواں کوٹ میں مقصود کی دکان سے 11لاکھ مالیت کا ڈراائی فروٹ چوری کر لیا گیا - گرین ٹاؤن سی ٹو سے مبشر اور اسکی فیملی سے سا ڑھے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات، ٹاؤن شپ لاہور گرا ئمر سکول کے سا منے شا ہینہ سے 85ہزار نواب ٹاؤن میں پنجاب سکول کے سا منے اشتیاق کی فیملی سے سا ڑھے چار لاکھ، نشتر کا لونی اعظم چوک میں با بر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی زیورات چھین لیے گئے ۔چو ہنگ میں یا سین سے چھے ہزار، مصطفی آباد میں سرفراز سے 14 ہزار,لیا قت آباد میں زاہد سے 15ہزار, نصیر آباد میں صائمہ سے 33ہزار,ماڈل ٹاuون جی بلاک میں رشید سے چالیس ہزار کی نقدی موبائل چھین لئے گئے۔علاوہ ازیں لو ئر مال سے عمر اکبر ،شفیق آباد سے عمران ،جو ہر ٹاؤن سے مدثر، شادمان سے انور اور مسعود کی گا ڑیاں اور سول لائن سے بشارت کی جیپ جبکہ اسلام پو رہ سے نصیر، شاہدرہ سے فرخ ،نو لکھا سے شاہد، لٹن روڈ سے مقصود ،مغل پو رہ سے شہزاد،سمن آباد سے کامران ،سا ندہ سے خالد، گلشن راوی سے حماد ،جو ہر ٹاؤن سے غلام مرتضی، سبزہ زار سے زین، گرین ٹاؤن سے غلام رسول، ٹاؤن شپ سے حسن ،ستو کتلہ سے حیدر،نصیر آباد سے اسلم، گا رڈن ٹاؤن سے رضوان اور اچھرہ سے جواد کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں- 

مزید :

علاقائی -