کوٹ لکھپت بہنوئی نے فائرنگ کرکے نوجوان سالے کو قتل کر دیا ، ملزم ساتھی سمیت فرار

کوٹ لکھپت بہنوئی نے فائرنگ کرکے نوجوان سالے کو قتل کر دیا ، ملزم ساتھی سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بہنوئی نے ساتھی سے مل کر 17سالہ سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور دونوں موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ،پو لیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادی ،مقتول کے والد کی درخواست پر نا مزد قتل کا مقد مہ درج کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی تاہم ملزما ن گر فتار نہ ہو سکے ۔بتا یا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ شیرا والی گلی نمبر 9 قینچی ا مر سدھو کے رہائشی غلام حیدر کی بیٹی نے ملزم عمران سے پسند کی شا دی کی تھی ۔اعتراض پر ملزم اپنے سالوں کو موبا ئل فون پر قتل کی دھمکیاں دے رہاتھا ۔گز شتہ روز 17سا لہ عثمان حیدر اوراس کے دوبھائی بازار سے بر گر کھا نے گئے ہو ئے تھے کہ دو موٹر سا ئیکلوں پر سوار بہنو ئی عمران اور ایک نا معلوم شخص نے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عثمان شدید زخمی ہو گیا ،اسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال میں لے جا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پو لیس نے لاش کو مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -