مین ہو ل میں گر کر بچے کی ہلاکت‘ واسا حکام کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مین ہو ل میں گر کر بچے کی ہلاکت‘ واسا حکام کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
 مین ہو ل میں گر کر بچے کی ہلاکت‘ واسا حکام کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  


لا ہور(کر ائم سیل)قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں مین ہو ل میں گر کر ہلا ک ہو نے والے 4سالہ بچے کا مقدمہ والد کی درخواست پر واسا حکام کے خلاف درج کر لیا گیا،متوفی3بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق پنڈی سٹاپ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور ایاز مکینک کی دکان پر رکشہ ٹھیک کر وا رہا تھا کہ پاس کھیلتا ہوا اس کا بیٹا اچانک غائب ہو گیا ،تلاش کر نے پر معلوم ہوا کہ وہ پاس ہی گٹر میں گر کر جاں بحق ہو چکا تھا ۔پو لیس نے ضروی کا رروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی جس کوسینکڑوں سو گواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے بچے کی والدہ اور بہنیں لاش سے لپٹ کر روتی رہیں ۔

مزید :

علاقائی -