ڈرون حملوں پر سابق فوجی صدرپرویز مشرف کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

ڈرون حملوں پر سابق فوجی صدرپرویز مشرف کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست
ڈرون حملوں پر سابق فوجی صدرپرویز مشرف کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جاسوس طیاروں کے ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر سابق فوجی صدر پرویزمشرف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ ڈرون حملوں میں 1,569ڈرون حملے ہوئے جن میں چار ہزار سے زائد پاکستانی شہری مارے گئے ہیں اور یہ حملے سابق صدر کے امریکہ کے ساتھ معاہدے میں اجازت دینے کے بعد کیے گئے لہٰذافاضل عدالت پرویز مشرف کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے جبکہ عدالت پہلے ہی نیٹو چیف کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے چکی ہے ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ہدایت کی درخواست گزار ڈرون حملوں کیخلاف کیس کی کاپی ساتھ لگا کر درخواست دوبارہ جمع کرائیں اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -