وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے درخواست منظور

وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے درخواست منظور
وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے درخواست منظور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول کانام ای سی ایل میں ڈال کر وزیراعظم سمیت بیرون ملک دوروں پرپابندی لگانے کیلئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظو ر کرلی جس پر کچھ ہی دیر میں نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری خرچے پرامریکہ ، چین ، برطانیہ اور ترکی کے دورے کررہے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں ،دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں ، ٹیکس گزاروں کا پیسہ وزیراعظم اوراہل خانہ کے دوروں پر خرچ نہیں کیاجاسکتا لہٰذاعدالت وزیراعظم کو اپنے خاندان سمیت سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائے ۔درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے ۔

بعدازاں جسٹس سہیل منصور نے اعتراض کالعدم قراردیتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی جس پر کچھ ہی دیر میں نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -