بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، تین شدت پسندجاں بحق، متعدد گرفتار

بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، تین شدت پسندجاں بحق، متعدد گرفتار
بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، تین شدت پسندجاں بحق، متعدد گرفتار

  

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں تین شدت پسندمارے گئے جبکہ فورسز نے اہم کمانڈروں سمیت متعددشدت پسندوں کوحراست میں لے لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں تین شدت پسندمارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران کئی کمانڈروں سمیت متعددشدت پسندوںکوحراست میں لے کر اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ کرکے گھر گھرتلاشی کا عمل جاری ہے ۔

مزید :

بنوں -اہم خبریں -