میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ، قافلوں کی آمد جاری

میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ، قافلوں کی آمد جاری
میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ، قافلوں کی آمد جاری

  

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں خیبرپختونخواہ ، فاٹااور میانوالی کے گردونواح سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک قافلے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میانوالی کو پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ سمجھاجاتاہے اور بیس ہزار سے زائد کرسیاں گراﺅنڈ میں لگائی گئی ہیں جبکہ میانوالی میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے بھی دوہزار الگ نشستیں موجود ہیں ۔ جلسے کے منتظم ڈاکٹر صلاح الدین نے بتایاکہ مختلف مکتبہ فکر کی خواتین کی طرف سے مثبت جواب ملنے پر ہی الگ انتظام کیاگیاہے کیونکہ میانوالی میں زیادہ ترمقامات پر خواتین ووٹ ڈالنے ہی نہیں نکلتیں جبکہ گراﺅنڈ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ سمانے کی جگہ موجود ہے ۔

بتایاگیاکہ پائی خیل کے قریب پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے تاہم ابتدائی طورپر زخمی کی شناخت یا فائرنگ کرنیوالوں کے بارے معلومات حاصل نہیں ہوسکیں جبکہ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ دیہاتی علاقہ ہونے کے باعث مغرب سے پہلے پہلے رہنماﺅں کے خطاب شروع ہوجائیں گے ۔

مزید :

میانوالی -