امریکی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے جبکہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے بھی امریکی سفیر کی ملاقات ہوئی تھی اور ملاقاتوں کے اس سلسلے کو تجزیہ نگار اہم قراردے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں امریکی سفیر نے سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اورامدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یادرہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امریکی سفیر نے گذشتہ روز اُن سے ملاقات کی تھی اور دھرنوں کے پیش نظر تجزیہ نگار اِن ملاقاتوں کو اہم قراردے رہے ہیں ۔