کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی

کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی
کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچی شراب پینے سے سابق کونسلربھی جاں بحق ہوگیاہے جس کے بعد چار روز کے دوران مرنیوالوں کی تعداد17ہوگئی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کے علاقے مچھرکالونی میں کچی شراب پینے سے سابق کونسلراسحاق بھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ کچی شراب فروخت کرنیوالے ملزمان روپوش ہوگئے ہیں ۔

پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف تاحال کسی قابل ذکر پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس ذرائع نے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

حیدرآباد -