کوہاٹ روڈ پر ویگن میں دھماکہ ، سات مسافرجاں بحق

کوہاٹ روڈ پر ویگن میں دھماکہ ، سات مسافرجاں بحق
کوہاٹ روڈ پر ویگن میں دھماکہ ، سات مسافرجاں بحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بازید خیل میں کوہاٹ روڈ پر مسافر ویگن میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیفن چوک میں کھڑی گاڑی میں زورداردھماکہ ہواجب مسافروں سے بھری تھی جس کے بعدآگ بھڑک اُٹھی ۔ریسکیوذرائع کے مطابق دوافرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر نوافرادکو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید چھ مسافر چل بسے ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ فیول ٹینک میں نصب بم کا تھاتاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی وجہ معلوم ہوسکے گی ، سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو سیل کردیااورشواہد اکٹھے کرلیے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -