پاکستان کو شکست ، بھارت ہاکی کا ایشیائی چیمپئن بن گیا

پاکستان کو شکست ، بھارت ہاکی کا ایشیائی چیمپئن بن گیا
پاکستان کو شکست ، بھارت ہاکی کا ایشیائی چیمپئن بن گیا

  

انچیون (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیئن گیمز ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیاہے ، جیت کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آﺅٹ پرہوا ۔

 انیچون میں جاری میچ کے پہلے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں پاکستان کے محمد رضوان سینئر نے ایک گول داغ دیا اور بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی تاہم دوسرے کوارٹرمیں بھارت نے ایک گول کرکے برتری ختم کردی اورمیچ ایک ایک گول سے برابرہوگیا ۔ کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک کوئی بھی ٹیم دوسری پر برتری حاصل نہ کرسکی اور میچ ٹائی ہوگیا جس کے بعد فتح کاتاج سجنے کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آﺅٹ پرکیاگیا۔

پنلٹی شوٹ آﺅٹ پر پاکستان کی طرف سے گول کے دومواقع ضائع کیے گئے اور پاکستان کے ایک گول کے بدلے بھارتی کھلاڑی تین گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یوں مجموعی طورپر قومی ٹیم چاردو سے شکست کھاگئی جبکہ سونے کا تمغہ بھارتی ٹیم کے نام رہاتاہم چاندی کا تمغہ قومی ٹیم کو بھی مل گیا۔

فائنل میں شکست پر پاکستانی گول کیپرعمران بٹ آبدیدہ ہوگئے ۔

یادرہے کہ بھارت نے 1966ء میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے حالیہ شکست کے بعد اولمپکس 2016ء کے لیے کوالیفائینگ رائونڈ کھیلنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -